26 اکتوبر، 2026، 8:31 AM

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام تہران میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام تہران میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری کے نے کہا کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن تہران میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن دورۂ تہران کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شریک تینوں ممالک، ایران کے ساتھ مل کر، تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران قومی سلامتی یقینی بنانے کے ایران کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں ایک مؤثر، خودانحصار اور مقامی بنیادوں پر قائم سلامتی نظام کے قیام کی جانب اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔

News ID 1942369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha